کوئٹہ دھماکہ

کوئٹہ، ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آج کوئٹہ کے علاقے موتی رام روڈ پر بھی دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے