ایم کیو ایم کے سابق ممبر قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور  کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ خواجہ سہیل کا کہنا ہے کہ متحدہ پینتیس سال میں کراچی کو ترقی نہیں دے سکی، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں مینڈینٹ حاصل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سہیل نے کہا کہ میری خواہش پر مجھے پارٹی میں ویلکم کیا گیا، سعید غنی و دیگر قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مشکل وقت دیکھا مگر ملک کی ترقی کے لیے کوشش کرتی رہی، پیپلز پارٹی پاکستان بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ  سابق ایم این اے خواجہ سہیل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، ان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیضان راوت بھی پی پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، پی پی پی کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ووٹوں سے ملی ہے، جماعت اسلامی، پی پی اور پی ٹی آئی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے