فیصل کریم کنڈی

حلقہ بندیوں کو بنیاد بنا کر الیکشن میں تاخیر کی کوشش کی جارہی ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کو بنیاد بنا کر الیکشن میں تاخیر کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ  بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اتحادی حکومت کے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوتے تو وہ شہباز شریف سے مختلف اور عوام دوست فیصلے کرتے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے  کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اتفاق رائے سے مردم شماری منظور ہوئی تھی ، اس وقت تمام جماعتوں کو پتا تھا کہ جب مردم شماری کو نوٹیفائی کرتے ہیں تو الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کی روشنی میں حلقہ بندیاں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے