وزیرِ اعظم اور صدر مملکت کی پرویز مشرف کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سابق صدر جنرل ریٹارئرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  کیا۔ صدرِ مملکت عارف علوی نے پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت اور ورثاء کے لیے صبرِ جمیل کی دعا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں صدر عارف علوی نے سابق صدر اور جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم نے مرحوم کے لیے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی ہے۔ خیال رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے