اب کوئی 25 کروڑ بھی دے تو چھوٹا کردار نہیں کروں گا،  نواز الدین صدیقی

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر اب کوئی انہیں 25 کروڑ بھی دے تو وہ چھوٹا کردار ادا نہیں کریں گے۔ یاد  رہے کہ بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے گزشتہ دہائی کے دوران مختلف چیلنجنگ کردار نبھا کر خود کو منوایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکار نواز الدین نے اپنے کیرئیر سمیت ملنے والے کرداروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میں گزارے وقت کے دوران میں نے ایسی کئی فلموں میں کام کیا جہاں میں چھوٹے کردار ادا کیے اور اب یہ مکمل ہوگئے ہیں اب تو آپ مجھے 25 کروڑ بھی دیں تو میں چھوٹا رول نہیں کروں گا۔

نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ پیسہ اور شہرت آپ کے کام کے  صرف ایک پراڈکٹ ہیں، اگر آپ اپنا کام اچھے سے کریں پیسہ اور شہرت آپ کے پیچھے بھاگیں گے لیکن اگر آپ ان چیزوں کو پیچھے بھاگیں گے تو کبھی بھی ان کو حاصل نہیں کرپائیں گے لہٰذا اپنا کام اچھے سے کریں۔  میرا یقین ہے کہ آپ خود کو اتنا بڑھالو کہ پیسہ اور شہرت آپ کے غلام بن جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے