ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کی پیشکش پر دو ٹوک جواب

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دی گئی پیشکش پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔  ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قیادت نے پیپلز پارٹی کی پیشکش کو مسترد کر کے واضح جواب دے ‏دیا ہے۔ ایم کیو ایم  نے دوٹوک کہا ہے کہ سینیٹ انتخاب تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے ساتھ ‏ملکر لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی پیشکش مسترد کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی نشست پر تحریک انصاف ایم کیو ایم اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر ‏ایم کیو ایم حکمران جماعت  تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی۔ ‏خیال رہے کہ ایم کیوایم قیادت کا ماننا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا تو شہری اور اندرون سندھ عوام کھبی ‏معاف نہیں کرے گی، نوکریوں میں ہمارا حق اور مردم شماری میں گنتی پوری ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے  پیپلز پارٹی کی پیشکش مسترد رکرنے کی خبر تصدیق کرتے ہوئے ‏کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف اور متحدہ مشترکہ طور پر ساتھ حصہ لے رہے ‏ہیں۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم  نے پی پی پی کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے