آرمی چیف

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور زیر غور

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر  ڈاکٹر کرسٹن  ٹرنر کی ملاقات ہوئی جس کے دوران اہم امور زیر غور رہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان (ڈی جی آئی ایس پی آر) کے مطابق  ملاقات  کے دوران  افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب آرمی چیف نے لاجسٹک ورکشاپ راولپنڈی کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورکشاپ میں مختلف حصوں اور تنصیبات کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف کو گاڑیوں کی اپ گریڈیشن اور بہتری کے امور پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے انجینئرنگ معیار اور جدت پسندی کے اقدامات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے