یوسف رضا گیلانی

سینیٹ الیکشن، پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ووٹ مانگ لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹ میں ووٹ مانگ لیا ہے، یوسف رضاف گیلانی کا کہنا ہے کہ آج ہمیں یکجہتی کی ضرورت ہے۔ خایل رہے سٹلا  انتخابات کےلےل یوسف رضا گلاننی اور حفظے شخد درمافن سخت مقابلہ متوقع ہے اور دونوں جانب سے اراکن  سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ، جس میں سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ مانگتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، بطور اسپیکر حکومتی، اپوزیشن اراکین میں تفریق نہیں کی اور بطور وزیر اعظم دفتر کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے رہے، ہمیں آج یکجہتی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ارکان قومی اسمبلی کو خط لکھ کر سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ مانگا تھا اور کہا کہ ارکان قومی اسمبلی سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ دیں، آج کئے گئے فیصلے مستقبل کی سمت طے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے تقدس کے لیے اکٹھے ہونا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑرہا، امید ہے 3 مارچ کو میری زندگی اور کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے