محمد حسین

ایم کیو ایم نے حکومت کو خبردار کر دیا

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے حکومت کو خبردار کر دیا، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمیں بولنے نہ دیا تو اسمبلی چلنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں اگر بولنے نہیں دیا گیا تو اسمبلی کا ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے۔

واضح رہے کہ  رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین نے میڈیا سے گفگتو کے دوران مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ کے مسائل کو حل کیا جائے، اراکین کو صوبے کے مسائل پر بات بھی کرنے دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے