وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

افغان سیکورٹی ایڈوائزر کے بیانات انتشار کا باعث بنیں گے۔ وزیرخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کے بیانات خطے میں انتشار کا باعث بنیں گے۔ افغان حکام کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان سیکیورٹی ایڈوائزر کی جانب سے دئے گئے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، مگر افغان سیکورٹی ایڈوائزر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات افسوسناک ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ میں نے اپنے افغان ہم منصب کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور افغان امن عمل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں مشاورت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی سفارتکاری پر توجہ دے رہا ہے تاکہ غربت، افراط زر اور بیروز گاری کے مسائل سے نمٹا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے