چینی صدر نے امریکی صدر کو دوٹوک الفاظ میں نئی سرد جنگ سے باز رہنے کی تلقین کردی

چینی صدر نے امریکی صدر کو دوٹوک الفاظ میں نئی سرد جنگ سے باز رہنے کی تلقین کردی

بیجنگ (پاک صحافت) چین کے صدر شی جن پنگ نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو خبردار کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں  نئی سردجنگ سے باز رہنے کی تلقین کردی۔

عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر نے جوبائیڈن کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نئی سردجنگ سے باز رہے۔

چینی صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بیجنگ اواقتصادی ماڈل کے خلاف محاذ آرائی کی کوشش نئی سردجنگ کو جنم دے سکتی ہے۔

خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی رہنماؤں کو نئی سرد جنگ شروع کرنے کے خلاف انتباہ اور کورونا وائرس وبائی مرض کے مقابلہ میں اتحاد پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک کھلی دنیا کی معیشت کی تعمیر کرنی چاہئے، امتیازی اور باہمی معیارات، قواعد اور نظام کو ترک کرنا چاہئے، تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تبادلے میں رکاوٹوں کو دور کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی پرچم

جمیکا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے

پاک صحافت جمہوریہ بارباڈوس کے فیصلے کے پانچ دن بعد اور مقبوضہ علاقوں میں “غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے