خواجہ آصف

نوازشریف چوتھی دفعہ بھی ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف چوتھی دفعہ بھی ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف ہمیں الیکشن لڑوانے کیلئے آئے ہیں اور خود بھی الیکشن لڑیں گے۔ گرینڈ ڈائیلاگ الیکشن کے بعد ہونا چاہیے، نوازشریف نے سیاسی جماعتوں کو بھی بات کرنے کی دعوت دی ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریر کے تناظر میں ہم سب کو رائٹ سائیڈ پر ہونا چاہیے، اگر سب ملک کے رائٹ سائیڈ پر ہوں تو ساری چیزیں طے ہوسکتی ہیں، الیکشن کے بعد گومگو کی کیفیت ختم ہوگی، الیکشن مسائل کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو نومبر کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، امید ہے کہ اسی دن وہ انتخابات سے متعلق کوئی تاریخ دے دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے