رانا ثناءاللہ

عراق زائرین معاہدے پر بلاتاخیر دستخط کرنا چاہتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عراق زائرین معاہدے پر بلاتاخیر دستخط کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستانی زائرین آسانی کے ساتھ امام حسین کی زیارت کو جاسکیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پاکستان میں تعینات عراقی سفیر حامد عباس لفطاہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور عراق کے درمیان زائرین معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران عراق جانے والے پاکستانی زائیرین کیلئے ویزا کوٹہ میں اضافہ اور دیگر سفری سہولیات کے حوالے سے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر پاک، عراق زائرین معاہدے کی یادداشت پر رواں برس دستخط کرنے، زائرین کی سفری سہولت کیلئے کراچی اور بصرہ کے درمیان جلد فیری سروس شروع کرنے، عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا کوٹہ مختص کرنے پر اتفاق ہوا۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اس دوران اربعین کے موقعے پر پاکستانی زائرین کے ویزوں کی تعداد میں خصوصی اضافہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اربعین امام حسین کیلئے 60 ہزار پاکستانی زائیرین کو ویزا جاری کرنے پر عراقی سفیر اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے