شاہد خاقان عباسی

اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہ کی تو تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہ کی تو تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی۔ تمام اپوزیشن جماعتیں حکومتی نااہلی کے خلاف متفق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں ابھی تک کوئی فون نہیں آیا ہے، جب بھی فون آیا عوام کے سامنے رکھیں گے۔ سینٹ میں اگر اقلیت ہو فون آئے اور اکثریت ہو جائے تو یہ مداخلت ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت گرانے کے لیے حکومتی ارکان بھی ساتھ آ رہیں ہیں۔ اتحادیوں کے پاس بھی موقع ہے کہ اپنی سیاست درست کرلیں۔ اتحادی متفق ہیں کہ یہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی، ہم جلد اپنا فیصلہ کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چار بڑے اتحادیوں کو دعوت دے رکھی ہے وہ ہمارے ساتھ آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے