ایل پی جی

ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے 46 پیسے فی کلو کی کمی

اسلام آباد (پاک صحافت) یکم جولائی سے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 19 روپے 46 پیسے فی کلو سستی کردی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2092 روپے 13 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جون کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2321 روپے 67 پیسے مقرر تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 177 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل جون میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 196 روپے 75 پیسے تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے