کابینہ

وفاقی کابینہ کی 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ نے 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی، کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

وفاقی کابینہ نے صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، دونوں کا نام انکوائریوں کے باعث ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی، بابر اعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ نے مجموعی طور پر 22 مخلتف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے