مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف سے معاہدہ عید کے روز پاکستان کیلئے بہت اچھی خبر ہے۔ مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عید کے روز پاکستان کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے کئی ملاقاتوں کے بعد یہ معاہدہ ممکن ہوا، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہی ڈیفالٹ سے بچنے کی بہترین سرمایہ کاری ہے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ ان شاء اللہ اب ڈیفالٹ کا خطرہ کم ہوگا اور ڈالر کا دباو بھی آہستہ آہستہ کم ہوگا اور کاروباری ماحول میں ایک نئی امید اور پھرتی نظر آئے گی۔ اس معاہدے کے لیے ہم نے تقریباً 9 ماہ کھو دیے لیکن اب پاکستان مضبوطی سے ٹھیک سمت کی جانب بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء اور سیکرٹریز نے بھی معاہدے کے لیے بہت محنت کی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے