جہانگیر ترین

ایف آئی اے کا جہانگیر ترین کے خلاف گھیرا مزید تنگ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ کے بزنس اور فیملی اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق اے ٹی ایف مینگو فارم لودھراں، جے کے ڈائریز کے جہانگیر ترین مالک ہیں۔  ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کےبیٹے علی ترین، رانا نسیم اور جے کے شگر ملز خانیوال کے اکاؤنٹ کا فرانزک ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیصلہ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کی تینوں بیٹیوں، جہانگیر ترین کے اکاؤنٹ اور اے کے ٹی شوگر مل کا اکاؤنٹ بھی فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا۔ دوسری جانب  ایف آئی اے نے رانا نسیم کو شوگرملز کے ساتھ ہونیوالے معاہدے کی تفصیلات لانے کا حکم دیا ہے جبکہ فیملی کو بیرون ملک بھیجی رقوم کی تفصیلات بھی  مانگی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے سی ای او رانا نسیم کی رہائش گاہ 76 بی ڈیفنس فیز فائیو پر نوٹس موصول کروایا گیا۔

واضح رہے کہ چینی اسکینڈل میں ملوث مافیا کا ساتھ دینے والے سٹہ بازوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ایف آئی اے نے چینی مافیا اور سٹہ بازوں کے واٹس اپ گروپوں سے مزید 392 بے نامی اکانٹس کا سراغ لگا لیا ، ایف آئی اے کے مطابق 392  اکاونٹس میں مجموعی طور پر 622 ارب کی ٹرانزکشنز کی گئی۔ ایف آئی اے کے مطابق ان اکانٹس میں سے 7 ارب روپے منجمد کروا دئیے گئے ہیں، واٹس ایپ گروپ سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ لاہور سمیت ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد سٹہ باز ہیں جن کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے