کورونا وائرس

کورونا نے کے حملوں میں تیزی، ایک دن میں 5200 سے زائد کیسز رپورٹ، 83 افراد لقمہ اجل

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی، سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.43 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14613 ہوگئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 78165 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 56347 ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 50170 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5234 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ اس مہلک وائرس کے باعث 83 مریض لقمہ اجل بن گئے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1931 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 607205 ہوگئی ہے۔  خیال رہے کہ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 265917 ہوگئی ہے جب کہ 4504 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 59401 ہے اور اب تک 572 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 225953 ہے اور 6485 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19610 اور ہلاکتیں 209 ہوچکی ہیں۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 89255 اور 2382 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 12984 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 358 افراد انتقال کرگئے۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5045 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے