مریم اورنگزیب

بائیکاٹ نہیں ظالموں کا بھرپور مقابلہ کرنے آئے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) ختم کرنے آئے ہیں، بائیکاٹ نہیں ظالموں کا بھرپور مقابلہ کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے بجائے مہنگائی مین اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ منی بجٹ میں عوام کے ٹیکسز میں اضافہ کیا جارہا ہے، منی بجٹ عوام کو مزید مہنگائی کے سونامی میں لے جائے گا۔ پارلیمنٹ میں رائٹ اور لیفٹ مافیاز مسلط ہیں، عمران خان روز جھوٹ بولتے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومتی اتحادیوں  پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اتحادیوں کا اپنے حلقوں میں جانا مشکل ہوچکا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹ کا جو سفر کنٹینر سے شروع ہوا آج تک جاری ہے اور ہر روز بے نقاب ہوتا ہے، ‎پنجاب اسمبلی میں لاہور میٹرو کا سستا ترین ہونے کا حکومتی اعتراف پر عمران صاحب ہر بار کی طرح جھوٹے ثابت ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے