ایف آئی اے

ایف آئی اے نے اعظم سواتی، علی زیدی اور قاسم سوری کو طلب کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ایف آئی اے نے اعظم سواتی، علی زیدی اور قاسم سوری کو قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی اور حال ہی میں پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے والے علی زیدی کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے تینوں اہم رہنماوں کو 22 جون کو طلب کیا ہے، اور تینوں کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق تینوں رہنماوں کو 22 جون کو لاہور آفس طلب کیا گیا ہے، غیر حاضری جوابی وضاحت کی عدم دستیابی تصور ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے