شہباز شریف

سیاسی انتقام کا ایک تاریخ دور آج انجام کو پہنچا اور بے گناہ سرخرو ہوئے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کا ایک تاریخ دور آج اپنے انجام کو پہنچا اور بے گناہ سرخرو ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سزائیں کالعدم ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے، شریف خاندان کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز کے بری ہونے پر نوازشریف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، امید ہے نوازشریف کے خلاف جج ارشد مرحوم کی گواہی پر انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں مریم اور صفدر کو بلاآخر انصاف ملا۔ انہوں نے کہا کہ مریم  اور صفدر نے بہادی، صبر، ثابت قدمی سے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا ہے، عدالتی فیصلے سے جھوٹ، بہتان، کردار کشی کی تمام عمارت زمین بوس ہوگئی، مریم بیٹی اور صفدر کو میری طرف سے مبارک باد۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے