ایران میں دہشت گردی پر پاکستان کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران میں گزشتہ روز ہوئی دہشت گردی پر پاکستان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ایران میں دہشت گردی کی پاکستان مذمت کرتا ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ غم کے ان لمحات میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا ہے کہ شہداء کی بلندیٔ درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ نگراں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے شہر کرمان میں قبرستان کے قریب 2 دھماکوں میں 103 افراد جاں بحق اور 170 زخمی ہو گئے تھی۔

واضح رہے کہ دھماکا خیز مواد سے بھرے دو تھیلے قبرستان کے باہر رکھے گئے تھے۔ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی بھی اسی قبرستان میں مدفون ہیں جن کی گزشتہ روزچوتھی برسی کے موقع پر وہاں سیکڑوں افراد فاتحہ خوانی کر رہے تھے کہ 2 دھماکے ہوئے۔ یاد رہے کہ قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020ء کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے