جلیل عباس جیلانی

نگراں وزیرِ خارجہ نے سفیروں کی کانفرنس کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سفیروں کی کانفرنس کا افتتاح کر دیا۔ یاد رہے کہ کانفرنس آج سے 6 جنوری تک اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جلیل عباس جیلانی نے خارجہ پالیسی، عالمی و علاقائی معاملات پر بات چیت کے تسلسل پر زور دیا۔ دوسری جانب وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں میں اہم دارالحکومتوں سے پاکستانی سفیر مدعو کیے گئے ہیں، وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ ترجمان کا کہنا ہے کہ کانفرنس ملکی خارجہ پالیسی پر مختلف خطوں، ممالک و دنیا سے دو طرفہ تعلقات پر غور کے بعد تجاویز دے گی، پاکستانی سفیروں کی کانفرنس پاکستانی خارجہ پالیسی کے حوالے سے باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہوتی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کانفرنس میں خطے اور دنیا کے تازہ ترین حالات کو مدِ نظر رکھ کر مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے