رانا ثناء اللہ

اسپیکر نے ٹائیگر فورس بن کر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم  لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے ٹائیگر فورس بن کر آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین و قانون کے تحت حلف اٹھایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہا کہ حکومت صرف منحرف ارکان کے اہل خانہ کو دباو میں لانے کیلئے اجلاس نہیں بلا رہے۔ رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ پنڈی کے شیطان سر عام گالیاں دے رہے ہیں، عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کیوں نہیں کرواتے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران خان اپنی ماضی کی باتوں کو یاد کریں اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ وزیراعظم تحریک عدم اعتماد کے بعد اپنا چپراسی بھی تبدیل نہیں کر سکتے، ظالم، کرپٹ اور جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنے والے کیسے ہارس ٹریڈنگ کس طرح ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے