سندھ حکومت  کی جانب سے کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کی جانبس ے کنجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کینجھر جھیل کو پرکشش سیاحتی مرکز بنانے کے لیے پُر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سیاحتی مرکز پر سیاحوں کو تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔  ان کا کہنا تھا کہ کینجھر جھیل 24 کلو میٹر رقبے پر محیط ہے، کینجھر جھیل ریزورٹ کی تعمیر کے لیے مناسب جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں کہا گیا کہ کینجھر جھیل ریزورٹ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا، جو ملکی و غیرملکی سیاحوں کے لئے تفریح کا نیا مقام ہوگا۔ صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ یہ ریزورٹ روزگار، کاروبار، زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے