بلاول بھٹو زرداری

ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی ہے، بلاول بھٹوزردری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھی، آٹے سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی ہے۔ عمران خان مہنگائی کرنے والی مافیا کی سرپرستی کر کے عوام دشمنی کررہے ہیں، رمضان پیکج کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلال بھٹوزرداری نے اپنے حالیہ بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملک میں مہنگائی کرنے والے مافیا کا سرپرست قرار دے دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا ءکی ریکارڈ قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، عوام کوریلیف اس وقت ملے گا جب مہنگائی کے ذمہ دار نا اہل حکمران گھر جائیں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے نگرانی کے اعلان کے بعد مہنگائی میں اضافہ تشویش ناک ہے، عمران خان نے جس رمضان پیکج کا اعلان کیا تھا، وہ کہیں نظر نہیں آرہا، بیشتر بچت بازاروں میں اوپن مارکیٹ سے زیادہ مہنگی اشیاء فروخت ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو قرضوں میں جھونک کر مافیاز کے حوالے کردیا، وزرائے خزانہ کی تبدیلی سے عوام کی تکلیفوں میں کوئی کمی نہیں آسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے