ایران اور پاکستان کا اپنے اپنے سفیروں کو واپس لوٹانے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران اور پاکستان نے اپنے اپنے سفیروں کو واپس لوٹانے پر اتفاق کرلیا۔ اس حوالے سے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران نے مشترکہ پریس اعلامیہ جاری کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں ممالک نے اپنے اپنے سفیروں کو واپس لوٹانے کر اتفاق کیاہے۔ پاکستان اور ایران کے سفیر 26 جنوری تک اپنے اپنے عہدوں پر واپس لوٹ جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیرخارجہ 29 جنوری کوپاکستان آئیں گے۔ یاد رہے کہ ایران کی جانب سے بلوچستان میں حملے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پاکستان نے ایران کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے