شرجیل میمن

شہباز گل نے جو کچھ ٹی وی پر بیٹھ کر کہا عمران خان کے کہنے پر کہا، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے جو کچھ ٹی وی پر بیٹھ کر کہا ہے عمران خان کے کہنے پر کہا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ عمران خان جنگ اور جہاد کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے، وہ ملک کے اہم اداروں کے خلاف دن رات گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی پاکستان کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ علاوہ ازیں خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ شہباز گل سمیت دیگر ٹوئٹس کے پیچھے عمران خان ہے، عمران الیکشن کی بات کرتا ہے، دو صوبوں میں ان کی حکومت ہے، اسمبلیاں کیوں نہیں توڑتا؟ عمران خان صرف لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ممکنہ اقدامات کررہی، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے