کراچی سے اسلام آباد جانے والی کوچ کو خوفناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں آتشزدگی سے18 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 15زخمی ہو گئے۔ حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر فہد نے بتایا کہ 18 لاشیں نکال لی گئی ہیں،  حادثے میں بس اور پک اپ وین کا ڈرائیور بھی جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں 18 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ15 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی پی او ڈاکٹر فہد کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعےہوسکےگی، زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد کےاسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پک اپ میں ڈیزل کےڈرم رکھےہوئےتھےجس کی وجہ سےبس میں آگ لگی۔

واضح رہے کہ مسافر بس میں35 سے 40 مسافر سوار تھے، 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زندہ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی، اچانک گاڑی سے ٹکر کے بعد بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے