مفتاح اسماعیل

اگر ہمارے پاس دنیا کو کچھ دینے کو نہیں تو کچھ لینا بھی نہیں بنتا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہاگر ہمارے پاس دنیا کو کچھ دینے کو نہیں تو کچھ لینا بھی نہیں بنتا، اب چادر دیکھ کرہی پاؤں پھیلانا ہوگی اس لیے ملک میں لگژری گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کو ستمبر تک نہیں ہٹائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی چیمبر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے پُر تعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی لگائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایل سیز کی کوئی ادائیگی نہیں روکی،نہ کبھی روکیں گے اور صرف3 دن میں امپورٹرز کیلئے ایل سی کھل جاتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خطاب میں کہا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی میں، میں نے یا اسٹیٹ بینک نے کوئی مداخلت نہیں کی ڈالر میری مداخلت کے بعد کم نہیں ہوا، ڈالر سپلائی اور ڈیمانڈ کے وجہ سے کم ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے30ارب ڈالرز کی برآمدات بھیجی ہیں جب کہ پاکستان کی درآمدات 80ارب ڈالرزہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے