مرتضی سولنگی

انتخابات کے موقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی۔ مرتضی سولنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے موقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی سنجیدہ معاملہ ہے، پاکستان میں مشکل اور سخت ترین حالات میں بھی انتخابات ہوئے ہیں، 2007ء کے انتخابات بے نظیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے تقریباً ایک ماہ التواء کا شکار ہوئے، 2013ء کے انتخابات اس سے بھی زیادہ خراب صورتحال میں ہوئے تھے۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں ہمارا کوئی امیدوار نہیں، انتخابات میں تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ریاستی میڈیا پر تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں کوریج دی جا رہی ہے، کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر حکومت کی طرف سے موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی، اگر کسی جگہ امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو وہاں کی مقامی انتظامیہ صورتحال کا خود جائزہ لے کر فیصلہ کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے