اتحادی

اتحادی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اتحادی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا قومی اسمبلی کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا ہے اور جب تک استعفیٰ منظور نہیں ہوتا، وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے حکومت اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے مل کر عمران خان نے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس مقصد کے لئے الیکشن کمیشن فیصلے کو بنیاد بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا قومی اسمبلی کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا ہے اور جب تک استعفیٰ منظور نہیں ہوتا، وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کریں گے جس کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے