بارش متاثرین

بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 150 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں 150 افراد کی جان لے لی جبکہ حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں کل 233 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ 25 جون سے اب تک ملک بھر میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 150 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 62 مرد، 25 خواتین، 63 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 66 رپورٹ ہوئیں، بارشوں سے خیبرپختونخوا میں 41، بلوچستان میں 6 اموات ہوئیں ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 15 اور آزاد کشمیر میں 6 افرد زندگی کی بازی ہار گئے، مون سون بارشوں سے اسلام آباد میں 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں کل 233 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 99 مرد، 62 خواتین، 72 بچے شامل ہیں، اس عرصے کے دوران بارشوں سے ملک بھر میں کل 468 گھروں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے