حسن مرتضیٰ

اگر پنجاب کا بجٹ عوام دوست ہےتو لوگ سڑکوں پر کیوں؟، حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پنجاب کا بجٹ عوام دوست ہے تو، لوگ سڑکوں پر کیوں ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب بجٹ عوام دوست نہیں اسی لئے تاجر، ڈاکٹر، نرسیں، امپورٹر اور ایکسپورٹرز سڑکوں پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی عمارت میں جھوٹ کی نئی تاریخ رقم کی گئی، اصل اعداد و شمار سامنے لائے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 3 سال بعد سرکاری ملازمین کی10 فیصد تنخواہ بڑھا کر حکمرانوں نے حاتم طائی کی قبر پر لات ماری ہے۔

واضح رہے کہ حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوانِ وزیر اعلیٰ، گورنر ہاؤس اور وزراء کے اخراجات میں اضافہ عوام کے ٹیکس پر ڈاکہ ہے۔ پی ٹی آئی کے ارکان کو سیاسی رشوت دے کر بجٹ میں ساتھ ملایا گیا، معیشت کی رفتار سے زیادہ غربت، مہنگائی، بیروز گاری کی رفتار تیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے