فیصل واوڈا

نااہلی کیس، فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کا آخری موقع

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے  نااہلی کیس میں تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف نا اہلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا کے وکیل کراچی میں ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے۔ دوسری جانب درخواست گزار میاں محمد آصف کے وکیل رشید اے رضوی نے درخواست کی کہ فیصل واوڈا نے 3 سال ہائی کورٹ میں ضائع کیے پھر استعفیٰ دے کر سینیٹر بن گئے، الیکشن کمیشن مناسب سمجھے تو ہماری درخواست کو الیکشن ٹربیونل بھیج دے۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کے موقع پر الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کے لیے آخری موقع دیا اور کہاکہ اس کے بعد الیکشن کمیشن کوئی تاریخ نہیں دے گا۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر مزید سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے