احسن اقبال

اگر ملک میں سیاسی عدم استحکام جاری رہا تو بیرونی سرمایہ کاری کبھی نہیں آئے گی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں سیاسی عدم استحکام اور محاذ آرائی رہی تو قیامت تک بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کیا ہم نے اپنے ہدف پورے کئے،  دیگر ممالک ہم سے آگے کیوں نکل گئے؟، اگر ہم نے قوم کی حیثیت سے بیماری کی تشخیص درست کی تو علاج بھی ٹھیک ہوگا، معیشت میں استحکام آتا ہے تو درآمدات بڑھنے سے ادائیگیوں میں استحکام نہیں رہتا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 2013 میں سی پیک کاغذ کا ٹکڑا تھا، جب مقامی سرمایہ کار سمیت یورپ اور امریکہ کے سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کو تیار نہ تھے چین نے اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔ چین سے پاکستان میں 5 سال کے دوران 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، چین نے تھرکول میں سرمایہ کاری کی، تھرکول پلانٹ سے 400 سال کے لیے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، یہ سب سے سستا انرجی کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتصادی قوم بننا ہوگا، معاشی ترقی سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل سے ہی ممکن ہے، معاشی بہتری کے لیے ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو بڑھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے