فیصل کریم کنڈی

عمران خان غیرملکی فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان غیرملکی فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں جو کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ مافیا چیف ہیں، وہ اب سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ کی مستی اور گھمنڈ ہے، وہ غیر ملکی فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔

ترجمان پی پی پی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے غیرملکی ایجنڈے کے تحت اداروں کے خلاف منظم مہم چلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تمام بچے بیرون ملک ہیں، انہیں کسی چیز کی فکر نہیں، عمران خان اپنے بچوں کو پاکستان کیوں نہیں لاتے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے