سلیمان شہباز

معاشی چیلنجز بہت بڑے ہیں لیکن ڈار صاحب بہترین کام کر رہے۔ سلیمان شہباز

اسلام آباد (پاک صحافت) سلیمان شہباز کا کہنا ہے کہ اس وقت معاشی چیلنجز بہت بڑے ہیں لیکن ڈار صاحب بہترین کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری 3 وزراء خزانہ جوکر تھے، انہوں نے ایک جوکر شو چلایا، معاشی میدان میں بارودی سرنگیں بچھائیں۔ اسحاق ڈار صاحب ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔

سلیمان شہباز کا مزید کہنا ہے کہ ڈار صاحب نے 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے بعد ڈیفالٹ کو ٹال دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز بہت بڑے ہیں لیکن ڈار صاحب بہترین کام کر رہے ہیں، ڈار صاحب کے عزم اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے