بلاول بھٹو

اگر حکومت کا بجٹ اتنا اچھا ہے تو وہ کیوں چھپ رہی ہے، بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی  بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کا بجٹ اتنا اچھا ہے تو وہ کیوں چھپ رہی ہے، یہ اسمبلی بھی دھاندلی پر بنائی گئی اور اب بجٹ بھی، یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے اس کو غلط طریقے سے پاس کروایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب ہم نے آواز کے ووٹ کو چیلنج کیا تو اس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو گنتی کروانی چاہیے تھی لیکن اسپیکر نے ایسا نہیں کیا جس سے سارا عمل غیر قانونی ہوگیا، اسپیکر کو فی الفور اس کا جواب دینا ہوگا۔

واضح رہے پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف سے وعدہ کیا تھا پیپلز پارٹی کے تمام اراکین موجود ہوں گے، ہم نے وعدہ پورا کیا، مؤثر اپوزیشن اس وقت ہوتی ہے جب اپوزیشن لیڈر ایوان میں موجود ہوں، ہمیں اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے