پیپلزپارٹی

کل صبح 10 بجے مزار قائد پر حاضری کے بعد لانگ مارچ شروع ہوگا۔ ترجمان پیپلزپارٹی

کراچی (پاک صحافت) ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ کل صبح دس بجے مزار قائد پر حاضری کے بعد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لانگ مارچ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، بجلی، پیٹرول، گیس کی قیمتیں روز بڑھتی چلی جا رہی ہیں، عمران خان نے اس ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، لانگ مارچ کا مقصد حکمرانوں کو گھر بھیجنا ہے۔

ترجمان پی پی پی ذوالفقار علی بدر کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ 5 تاریخ کو لاہور پہنچے گا، لانگ مارچ گیم چینجر ثابت ہو گا، لاکھوں کی تعداد میں عوام لانگ مارچ میں شامل ہوں گے، 8 مارچ کو لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا، اگر ہم اب باہر نا نکلیں تو عوام ہمیں معاف کر بھی دے تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اپوزیشن کو اکھٹا کرنے میں لیڈنگ کردار ادا کر رہے ہیں، لاہور کے عوام باہر نکلیں گے اور سرپرائز دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے