اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر کا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے وزراء کیخلاف کارروائی سے انکار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز ایوان میں ہنگامہ آرائی کرنے والے حکومتی وزرا کے خلاف کارروائی کرنے سے صاف انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کوئی وزیر نطر نہیں آیا۔ جو نظر آئے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ انہوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس صرف اخلاقی طاقت ہے اور کسی کو اٹھا کر پھینکنے کا اختیار نہیں، میری ذمہ داری ہے حکومت اور اپوزیشن کو ایوان میں برابر کا موقع دوں اس لیے سب کو بولنے کا موقع دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان  نے مجھے ہاؤس چلانے کا مینڈیٹ دیا ہے اور اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنا کام کرتا رہوں گا جبکہ میرا استعفیٰ اپوزیشن کی خواہش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے