عطا تارڑ

اشرافیہ کو ملنے والی سبسڈیز میں جلد کمی کی جائے گی۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کو ملنے والی سبسڈیز میں جلد کمی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو خصوصی اہداف دیئے۔ ہر وزارت کو بتایا گیا کہ ان کے مختصر، وسط اور طویل مدتی اہداف کیا ہیں۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ وزارتوں کو تحریری طور پر اہداف دیئے گئے ہیں اور جب کابینہ کا اجلاس ہوگا، وزراء سے ان کو دیئے گئے اہداف پر جواب طلبی ہوگی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنے قوانین منظور ہوتے ہیں ان کے لیے ایک ای پورٹل بنایا جائے گا۔ وفاقی کابینہ میں خود احتسابی کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔ کمزور طبقے کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا سالانہ خسارہ 80 ارب روپے ہے۔ اس کی نجکاری سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے