اعظم نذیر تارڑ

اگر آج الیکشن ہوگئے تو یہ خونی الیکشن ہوں گے، وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر آج الیکشن ہوگئے تو یہ خونی الیکشن ہوں گے، جمہوری سیاسی نظام چل رہا ہے، اسے چلنے دیں، کسی تیسرے آپشن کی راہ نہ نکالیں۔ حکومت الیکشن کمیشن کی حمایت میں کھڑی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی چیلنجز اور شدید معاشی بحران درپیش ہے، عسکری اداروں کا کہنا ہے کہ آدھی فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ وزیر قانون نے مزید کہا کہ فوج مردم شماری میں سیکیورٹی دے، دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑے یا انتخابات کرائے؟  وزیرِ قانون نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن آگے بڑھانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہے، حکومت کا نہیں۔ اعظم تارڑ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا جو موجودہ تاثر بن رہا ہے وہ عدلیہ کے لیے بھی لمحۂ فکریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے