حافظ حمداللہ

گوگا خان اینڈگوگی گینگ کی خواہش ہے کہ فوج نیوٹرل نہ رہے، پی ڈی ایم ترجمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ گوگا خان اینڈگوگی گینگ کی خواہش ہے کہ فوج نیوٹرل نہ رہے، انکی خواہش ہے انکی سرپرستی جاری رکھ کر موجودہ حکومت کا خاتمہ کیا جائے۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن آپکی حکومت کے خاتمے کے بعد آپکو سیاسی میدان میں بھی ووٹ سے شکست فاش دینگے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کرنا ہی نیوٹریلٹی ہے جبکہ  عمران اینڈ گوگی گینگ کی اصل پریشانی نیوٹریلٹی ہے۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کونیوٹرل دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  عمران نیازی خود کو حق پرست اور وفادار جبکہ باقی سب کو باطل اورغدار سمجھتے ہیں، اداروں کے خلاف بیان بازی کا مقصد انہیں اپنی حمایت پر مجبور کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم ترجمان نے جاری بیان  میں مزید کہا کہ  وہ چاہتے ہیں کہ توشہ خانہ چوری، فارن فنڈنگ، گوگی جوگی گینگ اورآئین شکنی میں انکے پول نہ کھلے جائیں لیکن پی ڈی ایم اور پوری قوم اسٹیبلشمنٹ کو آئینی حدود میں رہ اپنی آئینی زمہ داری پوری کرنے کی خواہش مند ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹریلٹی کے فیصلے کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے، موجودہ حکومت کی ترجیحات میں انتخابی اصلاحات ساتھ جلد از خلد انتخابات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے