کورونا

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، مزید 150 افراد میں وائرس کی تصدیق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 150 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ روز 4 ہزار 194 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 3.58 فیصد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 شخص کی موت بھی ہوئی جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کورونا وائرس کے پیش نظر ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 30 اپریل تک ماسک پہننے کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ این سی او سی نے ہدایت جاری کر رکھی ہے کہ رش والے مقامات، اسپتالوں اور دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے