سراج الحق

پی ٹی آئی کی کارکردگی زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی تین سالہ کارکردگی زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں۔ حکومت نے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے منصورہ میں مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 سالہ دور میں بے روزگاری کا طوفان آیا اور مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی۔ اشیا ئے خورد و نوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، معیشت کا پہیہ جام، غریبی اور بے کسی ہر دروازے پر دستک دے رہی ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو صرف اور صرف قرآن و سنت کے نظام کی ضرورت ہے اور یہی قوم چاہتی ہے، مگر اسٹیٹس کو کے علمبردار ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں رکاوٹ ہیں کیوں کہ اس سے ان کے مفادات کی سیاست اور دکانداری بند ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے