بلاول

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے وزارت خارجہ نے اہم کردار ادا کیا۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے وزارت خارجہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کیلئے اہم فیصلے ضروری ہیں۔ ڈپلومیٹک سروس کے اصول و ضوابط پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے، کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے افسران ملکی مفاد کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں، دنیا بھر میں پاکستان مشنز ملک کیلئے بہترین کردار ادا کررہے ہیں۔ کوپ 27 کانفرنس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے قیام کیلئے بھی وزارت خارجہ کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کا اوورسیز کی بہتری اور سیکیورٹی میں بھی نہایت اہم کردار ہے، وزارت خارجہ کے تمام افسران ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے