مریم نواز

عمران خان اور مہنگائی دونوں سے عوام کو نجات دلائیں گے۔ مریم نواز

راولپنڈی (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ جلد قوم کو عمران خان اور مہنگائی دونوں سے نجات دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف راولپنڈی سے محبت کرتا ہے، پنڈی کا ہر منصوبہ نوازشریف اور شہبازشریف کی محبت کا ثبوت دے رہا ہے۔ عمران خان مہنگائی خان ہے۔ پاکستان کے 75 سال کے قرضے ایک طرف، عمران خان دور کے قرضے ایک طرف ہیں۔ جب سے عمران خان آیا ہے مہنگائی جانے کا نام نہیں لے رہی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی شکل میں عمران خان معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گیا، ملک سے عمران خان اور مہنگائی دونوں کو اکٹھے اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔ نوازشریف دور میں سبزیاں، دالیں سمیت اشیا سستے داموں ملتی تھیں۔ نوازشریف اپنے دور میں منصوبے لگاتا رہا، عمران خان اپنے دور میں گھڑیاں چوری کرتا رہا۔ معیشت کو ٹھیک ہوتے ہوتے چند سال لگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے