خورشید شاہ

سندھ پولیس کو جب تک جدید اسلحہ نہیں ملے گا امن نہیں ہوسکتا۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کو جب تک جدید اسلحہ نہیں ملے گا امن نہیں ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم ملے گا تو حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ اگر ہم زراعت پر توجہ دیں تو معیشت کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے، افسران کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اور پنجاب حکومت میں کسی تنازعے کو چچا بھتیجی کا تنازع نہیں سمجھتا۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں نگران حکومت کی جانب سے توجہ نہ دینے کے باعث امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے، جب تک سندھ پولیس کو جدید اسلحہ نہیں ملے گا تب تک امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہو، اسرائیل مسلسل مسلمانوں کو کچلنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ امریکا اسرائیل کی حمایت میں منافقانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے